اشتہار

ایل پی جی کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس دعوؤں کے برعکس کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، ہفتے کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایل پی جی کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

یہ واردات لانڈھی ایک نمبر پر، فیوچر موڑ کے قریب ایل پی جی کی دکان میں ہوئی تھی، جس میں 2 ڈاکوؤں نے دکان دار اور وہاں گیس بھروانے کے لیے موجود شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیرے مزید لوٹ مار کے لیے دکان کی تلاشی لیتے رہے، مسلح لٹیرے دکان میں موجود لوگوں سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

کراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو مل گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں