ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چین : پہاڑی تودے تلے دب کر 19 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں آبادی پر پہاڑی تودہ گرنے سے دب کر مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی، یہ اندوہناک حادثہ صبح 6 بجے پیش آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ سیچوان میں واقع گاؤں پر مٹی کا بڑا تودہ گرگیا جس سے 60 مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 20 افراد مٹی تلے دب گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 240 کلومیٹر دور سر سبز پہاڑی علاقے میں دریا کنارے آبادی پر مٹی کا تودا گرگیا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق لیشان کے پہاڑی علاقے میں دو روز پہلے شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کے بعد پہاڑی تودہ ایک مقامی مائننگ کمپنی کے رہائشی علاقے کے اوپر آ گرا تھا۔

چینی حکام نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی 180 سے زائد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ روانہ کردیے گئے تھے، 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، امدادی کارروائیاں ختم ہوچکی ہیں۔

ابتدائی طور مٹی کے تودے سے 14 افراد کی لاشیں جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا تھا، تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے سے لاشیں نکال لی گئیں، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں