اشتہار

سانحہ 12 مئی، 21 ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  12 مئی کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی میں دہشت گردی کرنے والے ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 12 مئی کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی قانون نافذکرنے والے ادارے نے گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں سانحہ میں ملوث ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار کر لی ہے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: اسی سے متعلق : ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار


قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی سربراہی ایک رکن سندھ اسمبلی نے کی، ٹیم میں 21 ٹارگٹ کلر شامل تھے جن میں عرفان ٹوپی،فراز بلو،عدنان لمبا،علاء الدین،شاکر ماموں، واجد وجی،نوید ٹھیکے دار، ندیم بہرا،دانش کیکڑا اور کاشف بہاری شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 مئی کے روز سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ڈرگ روڈ سے ایئر پورٹ تک کے علاقے میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر واجد وجی،نوید ٹھیکے دار، ندیم بہرا،دانش کیکڑا اور کاشف بہاری نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 35 افراد کو قتل کیا۔


یہ پڑھیئے : ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کے بعد 12 مئی کے واقعے میں ملوث مزید ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

واضح رہے کہ سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد کامران فاروقی کو عدالت میں پیش کیا، جہاں رینجرز کے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ ایم پی اے نے سانحہ 12 مئی سمیت ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے کا اعتراف کرلیا ہے اس لیے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ان کا دو روزہ ریمانڈ دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں