اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں

اشتہار

حیرت انگیز

 لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
ساقیا‘ ساقیا سنبھال ہمیں​

رو رہے ہیں کہ ایک عادت ہے ​
ورنہ اتنا نہیں ملال ہمیں

​اختلافِ جہاں کا رنج نہ تھا
دے گئے مات ہم خیال ہمیں

- Advertisement -

خلوتی ہیں ترے جمال کے ہم
آئینے کی طرح سنبھال ہمیں

کیا توقع کریں زمانے سے
ہو بھی گر جراتِ سوال ہمیں

ہم یہاں بھی نہیں ہیں خوش لیکن
اپنی محفل سے مت نکال ہمیں

ہم ترے دوست ہیں فرازؔ مگر
اب نہ اور الجھنوں میں ڈال ہمیں

*********

Comments

اہم ترین

احمد فراز
احمد فراز
احمد فراز کا شمار عہدِ حاضر کے مقبول ترین شعراء میں ہوتا ہے۔ ان کی عمومی شناخت ان کی رومانوی شاعری کے حوالے سے ہے لیکن وہ معاشرے کی ناانصافیوں کے خلاف ہر دور میں صدائے احتجاج بلند کرتے رہے

مزید خبریں