تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت اور افغان خفیہ اداروں کے 13دہشت گرد جڑواں شہروں میں داخل

اسلام آباد : حساس اداروں کی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے ممکنے حملوں کا مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مراسلے میں انتظامیہ کو منتبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے 13 دہشت گرد جڑواں شہروں میں داخل ہوگئے ہیں۔

الرٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو ائرپورٹ کے اردگرد ساڑھے تین کلومیٹر کا علاقہ خاص طور پر حساس ہے اور ان معلومات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں بلا سبب سفر سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

واضح رہے پاک چین اقتصادی راہداری کو رکوانے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے بھارت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشیش مزید تیز کردی ہیں۔

دوسری جانب آج صبح  افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحد طورخم پر بلاجواز فائرنگ کی گئی، آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ صبح 9 بج کر 20 منٹ پیش آیا جس میں ایک پاکستان آرمی کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

پاک فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہنے کے بعد بند ہوگیا واقعے کا احتجاج کرنے کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد آفس میں افغان ناظم الامور کو  طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا۔

 

Comments

- Advertisement -