اشتہار

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے مناظر لیک ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے مناظر لیک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پہلے ہی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہو کر اپنے مداحوں کو سرپرائز دے چکے ہیں اور اب ان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین ایک جیسی تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے مناظر ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’ٹائیگر 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

لیک ہونے والے مناظر کو سچ مان لیا جائے تو سلمان خان فلم میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ کچھ روز قبل عمران ہاشمی کی فلم سیٹ سے ویڈیو لیک ہوئی تھی۔

https://twitter.com/BEINGRADHE2727/status/1634479473096822784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1634479473096822784%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indiatoday.in%2Fmovies%2Fbollywood%2Fstory%2Fleaked-pictures-of-salman-khan-from-tiger-3-sets-go-viral-fans-say-every-single-record-will-be-broken-2345355-2023-03-11

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں