منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ آٗئندہ چند روز میں امریکا چلی جاؤں گی پر پاکستان میرا ملک ہے یہاں آتی جاتی رہوں گی، ملک چھوڑنے کی وجہ سوشل میڈیا پر بتاؤں گی۔

میرا سے جب شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا، میرا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: تکذیب نکاح کیس: نکاح خواں نے میرا کے نکاح کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا کو نکاح پر نکاح کے کیس کا بھی سامنا ہے، نکاح پر نکاح کیس میں نکاح خواں نے اپنا بیان قلمبند کروایا تھا، انہوں نے میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح کی تصدیق کی تھی۔

نکاح خواں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے، میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح گواہان کی موجودگی میں پڑھایا تھا، عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح بھی اصلی ہے۔

اداکارہ میرا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں کیا جبکہ بالی ووڈ میں انہوں نے دو فلموں نظر اور کسک میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں