اشتہار

پرویز الٰہی کو ضمانت دینے کا فیصلہ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ضمانت دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، سرکاری وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کیخلاف گجرات میں اینٹی کرپشن اورتھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے، 4 مئی کو غالب مارکیٹ کیس میں ضمانت خارج ہوئی،کیس میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

- Advertisement -

وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ فیصلےمیں قرار دیا کہ پولیس تعاقب کے باعث عدالت نہیں پہنچ سکے، فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 199 کو دیکھا ہی نہیں گیا۔

عدالت نے پرویز الٰہی کو ضمانت دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو یکم اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے پرویز الہیٰ کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا تھا کہ سنگل بینچ نے پرویز الٰہی کی درخواست پرحقائق کےمنافی فیصلہ دیا، عدالت فیصلہ کالعدم قراردے کر معطل کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمہ میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ چوہدری پرویز الٰہی ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں