اشتہار

مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : این اے 81 گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے اظہر قیوم کی کامیابی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار بلال اعجاز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہدکریم نےپی ٹی آئی امیدوار چوہدری بلال اعجازکی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے این اے81گوجرانوالہ سےلیگی ایم این اے اظہر قیوم کی کامیابی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور مخالف امیدوار کی بلال اعجازکی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار بلال اعجاز کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے نظر انداز کیا، کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کرنا توہین عدالت نہیں،جب الیکشن پراسس مکمل ہو جائے تو الیکشن کمیشن کیسےمداخلت کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 8فروری کے انتخابات میں درخواست گزار 7ہزارسےزائدووٹوں سے منتخب ہوا اور دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرا کو 3100ووٹوں سے جتوا دیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی میں درخواست گزار کے 10ہزار سے زائد ووٹ مسترد کئے گئے ، قانون کے مطابق ٹربیونل بننے کے بعد الیکشن کمیشن گنتی کاحکم نہیں کر سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے پی پی ایک سو تینتیس ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نےالیکشن کمیشن سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا، درخواست گزار نے موقف اپنایا فارم پینتالیس کے مطابق پینتیس سو سے زائد ووٹ سے کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن نےقانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، جس میں رانا ارشد کو پچیس سو ووٹ سے کامیاب قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نےراناارشدکی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا، فارم 45 کے مطابق 3500سےزائدووٹ سےکامیابی حاصل کی اور الیکشن کمیشن نےقانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 2500سےزائدووٹ سےکامیاب قراردیاگیا،جس کے بعد الیکشن کمیشن نےراناارشدکی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں