ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سائفرتحقیقات چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی تحقیقات سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا۔

- Advertisement -

جسٹس علی باقرنجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نےوفاقی حکومت کے حکم امتناع واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔.

وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیے گئے حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر کی تھی، وفاقی حکومت کی جانب سے اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں