ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اوپر آسمانی بجلی کڑکی اور نیچے خاتون کی قسمت چمکی!

اشتہار

حیرت انگیز

آسمان پر جب بجلی کڑکتی ہے تو ساتھ چمکتی بھی ہے لیکن امریکا میں بجلی تو آسمان پر کڑکی لیکن زمین پر خاتون کی قسمت چمک اٹھی۔

یہ دلچسپ حیران کن واقعہ امریکی ریاست میسوری میں پیش آیا جہاں شدید کا طوفان آیا ہوا تھا اور بجلی زوروں سے کڑک رہی تھی جس سے خوفزدہ ہوکر خاتون نے ایک شاپنگ اسٹور میں پناہ لی اور وہاں لاٹری کا ٹکٹ خریدا لیکن بجلی کی اس کڑک سے اس خاتون کی قسمت چمک اٹھی اور وہ 50 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 38 لاکھ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم جیت لی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ زور سے کڑکتی اور گرجتی بجلی سے خوفزدہ تھی اور جب قریب میں ہی آسمانی بجلی گری اور تو وہ مارے خوف کے شوہر کے ہمراہ قریبی اسٹور میں پناہ لی۔ اس دوران اسٹور میں پاور بال لاٹری ٹکٹوں میں سے ایک ٹکٹ خرید لیا لیکن انعام جیتنے کا ذہن میں خیال تک نہ آیا۔

- Advertisement -

[فائل-فوٹو]

خوش نصیب خاتون کے مطابق اگلی صبح انہیں یہ پتہ چلا کہ ان کے لاٹری ٹکٹ پر 50 ہزار ڈالر کا انعام نکل آیا ہے۔ پہلے تو انہیں یقین نہیں آیا لیکن جب حقیقت پتہ چلی تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ مذکورہ خاتون اپنی اس انعامی رقم کو اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنا چاہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں