بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

کسانوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم، زرعی مالز قائم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کسانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے پنجاب میں زرعی مالز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) میں زرعی مالز (Agriculture Malls) سے متعلق زراعت سے منسوب ملک گیر نجی اداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چھوٹے اور بڑے کسانوں کے لیے سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اور کسانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے پنجاب میں زرعی مالز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں شرکا کو زرعی مالز کے قیام کے بارے میں حکومتی منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، نجی اداروں کو زرعی مالز میں شمولیت اور ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی۔

چھوٹے اور بڑے کسانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مالز پورے پنجاب میں قائم کیے جائیں گے، ان مالز میں بیج، کھاد اور جدید زرعی مشینری کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لمز پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لیے پیش پیش ہے اور گاہے بگاہے مثبت اقدامات اٹھا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں