اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا میں سرجن ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کرنےپرمجبور

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے سبب اسپتال انتظامیہ اندھیرے میں آپریشن کرنے پر مجبور ہوگئی، ٹارچوں کی روشنی میں مریضوں کی جراحی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں لوڈ شیڈنگ کے سبب سرجنوں نے 11 آپریشن ٹارچ کی روشنی میں کیے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام سے تاحال بجلی بند ہے اور اسپتال کے جنریٹرز بھی لوڈ شیڈنگ کے آگے شکست تسلیم کرچکے ہیں جس کے سبب اسپتال انتظامیہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئی۔

- Advertisement -

KPK-post

انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھا یا گیا ہے اور اس نازک صورتحال میں 11 بڑے اور 5 معمولی نوعیت کے آپریشن کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض پریشان*
پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نجی سیکیورٹی گارڈز تعینات*

صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اورتحقیقات کر یں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو تاحال موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بجلی جانے کے بعد جنریٹر نے بھی کام کرنا چھوڑدیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بجلی جانےکی صورت میں متبادل توانائی کے ذرائع کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں