تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن: نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی کی ملاقات، ٹی او آرز پر بات چیت

لندن : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی نے ملاقات کی، طور خم سرحد ایشو سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے بھی ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے طارق فاطمی سے طورخم بارڈر پر ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ لی جبکہ پرویز رشید نے پاناما لیکس کے ٹی او آرز کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم موجودہ صورتحال کے تناظر میں پرویز رشید کو اہم ہدایات جاری کریں گے جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات صبح وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کے لیے بہتر ہے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں، خورشید شاہ

یاد رہے دو روز قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی نے میاں محمد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کر کے اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

پڑھیں : پاکستان اورافغانستان نے طورخم سرحد پرجنگ بندی کا اعلان کردیا

واضح رہے میاں محمد نوازشریف اپنی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں اور اب وہ لندن میں بیٹھ کر حکومتی امور سرانجام دینے لگے ہیں، وزیراعظم اپنے معالجین کے مشورے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -