منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

منال خان سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

منال خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لنچ ڈیٹ‘ اور ساتھ ہی لباس کی مناسبت سے سیاہ دل کی ایموجی بھی بنائی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

منال خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ منال خان نے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ گزشتہ ماہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

منال خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ الحمدللہ، ہم نے ساتھ عمرہ مکمل کرلیا۔

یاد رہے کہ منال خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں اریبہ حبیب، فہد شیخ، حاجرہ یامین، عماد عرفانی، نادیہ حسین، ساجدہ سید ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں