منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مادھوری کی سیاست میں انٹری، خبر جھوٹ نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کارہ مادھوری ڈکشت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گی۔

بھارتی میڈیا میں افواہ گردش کررہی تھی کہ مادھوری آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی انہیں پونے کی نشست سے ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

مادھوری کی اچانک سیاست میں انٹری کا سُن کر اُن کے مداح خود بھی حیران رہ گئے تھے البتہ اداکارہ نے اس حوالے سے مکمل تاحال مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انیل کپور اور مادھوری 16 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اداکارہ کے مینیجر نے سیاسی الیکشن لڑنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نینے نے سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ اُن کا الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مادھوری کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں، ناقدین کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔

یاد رہے کہ مادھوری ڈکشت نے گزشتہ برس پرڈیوسر بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد مراٹھی فلم بنا کر اپنی قسمت آزمائیں گی۔

واضح رہے کہ مادھوری نے شوبز انڈسٹری میں بحیثیت اداکار اور ڈانسر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ ایک ڈانس کے پروگرام میں بطور جج بھی فرائض انجام دیے تھے۔

شوبر سفر                                                                                     

آپ نے 1984 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور مختلف فلموں جیسے ’تہذیب، رام لکھن، دل، بیٹا، ہم آپ کے ہیں کون، دل تو پاگل ہے اور دیوداس‘ سمیت دیگر فلموں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: مادھوری کا فلم پروڈیوسر بننے کا فیصلہ

شادی کے بعد مادھوری نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہا اور پھر 2007 میں آجا نچلے کے ساتھ شاندار واپسی کی، آج کل اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلموں ’کالانک اور ٹوٹل دھمال‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں