12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مہاتیر محمد کی امریکا اور اسرائیل پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا۔

مہاتیر محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو یہ حقیقت دنیا کو بتانا پڑے گی کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے، امریکا اسرائیل جیسے دہشتگردوں کی کھلے عام حمایت کر رہا ہے، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم امریکی امداد اور حمایت کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا امداد بند کر دے تو اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی بھی بند کر دے گا، پینٹاگون امریکی صدر کو جھوٹی معلومات فراہم کر رہا ہے، پینٹاگون ایسی ہی معلومات دے رہا جیسا عراقی ہتھیاروں سے متعلق دیتا تھا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ اسپتال سے متعلق نیتن یاہو اور پینٹاگون مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اسرائیلی بچوں کے قتل سے متعلق بھی نیتن یاہو اور پینٹاگون نے جھوٹ بولا، حقیقت سامنے آنے پر جوبائیڈن کو بیان واپس لینا پڑا۔

ملائیشیا میں ہزاروں شہریوں نے پچھلے جمعے کوالالمپور کی قومی مسجد اور ملک بھر کی دیگر مساجد میں اسرائیل اور حماس جنگ کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالیں۔

سابق وزرائے اعظم مہاتیر محمد اور محی الدین یاسین سمیت تمام سیاسی تقسیم سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور متعدد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے قومی مسجد میں 1,000 پر مشتمل ہجوم سے خطاب کیا تھا۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ حماس کو دہشتگرد کہنے والا اسرائیل خود ایک دہشتگرد ریاست ہے جو برسوں سے فلسطینوں کا خون بہا رہا ہے، اسے مغرب اور امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر مغرب کی خاموشی تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں