ماہرہ خان 33 برس کی ہوگئیں mahira khan celebrate 33th birth day
The news is by your side.

Advertisement

ماہرہ خان 33 برس کی ہوگئیں

کراچی: پاکستانی ڈراموں سے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان 33 برس کی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 33ویں پیدائش کا دن اپنے سب سے اچھے دوست (بیٹے) ازلان کے ہمراہ کیک کاٹ کر منائی جس کی انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی۔

ماہرہ نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

ویڈیو دیکھیں

ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

ماہرہ خان کی بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں اداکارہ نے مداحوں اور پاکستانیوں سے معافی بھی مانگی۔

دوسری جانب رواں سال ماہرہ خان ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوئیں اور انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور مومنہ ایشیائی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں وہ کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں تھیں۔

دو روز قبل گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ماہرہ خان کی فلم بھارت میں زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں میں 10 نمبر پر ہے علاوہ ازیں ماہرہ نے حال ہی میں بھارتی ٹیلی ویژن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایواڈ بھی اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم رئیس کے ڈائریکٹر کا اعتراف

فلم رئیس کے ڈائریکٹر نے گزشتہ ہفتے اعتراف کیا کہ ’بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادتی کی وہ اداکارہ تھی مگر سب نے اُسے  دشمن سمجھا‘۔

واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں