منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

23 برس مکمل، ماہرہ کا کنگ خان کے لیے خاص پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کنگ خان کی  بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘  کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 سال سے میں اس کے سحر میں گرفتار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر  فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ #DDLJ کو ریلیز ہوئے 23 برس کا عرصہ مکمل ہوا۔

دو روز قبل کنگ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’23 برس قبل آج کے دن آپ نے راج اور سمرن کی کہانی کو پسند کیا جو آج 1200 ہفتے گزرنے کے بعد بھی سینیما گھر میں لگی ہوئی ہے‘۔

 شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس سے ڈیبیو دینے والے پاکستانی اداکارہ نے کنگ خان کے ٹویٹ پر فلم کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں پچھلے 23 برس سے فلم کے سحر میں گرفتار ہوں‘۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

مزید پڑھیں: رئیس کا ایک سال مکمل، ماہرہ نے تصاویر شیئر کردیں

ڈرامے میں کام کرنے والے دونوں پاکستانی اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔  فلم رئیس کے ڈائریکٹر نے گزشتہ برس اعتراف کیا کہ ’بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادتی کی وہ اداکارہ تھی مگر سب نے اُسے  دشمن سمجھا‘۔

فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی بھارتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا، آج بھارت میں اُن کے سیکڑوں مداح موجود ہیں جو انہیں دوبارہ  کسی بالی ووڈ فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں