کراچی: پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جارہا ہے مگر اُس سے قبل شوبز کی کچھ معروف شخصیات نجی شو میں شرکت کے لیے بیرون ملک چلے گئیں جس کے باعث وہ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نجی چینل کی جانب سے ٹورنٹو میں ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان کی معروف شخصیات نے دو روز پہلے سے بیرونِ ملک کا رخت سفر باندھا۔
بیرونِ ملک جانے والی شخصیات میں جہاں دیگر شخصیات ہیں وہی ماہرہ خان بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں جو اپنا قیمتی ووٹ کسی بھی امیدوار کو کاسٹ نہیں کرسکیں گی۔
دیکھیں: ماہرہ خان کی ’مونچھوں‘ والی تصویر وائرل
اس ضمن میں پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے الیکشن سے قبل دوسرے ممالک جانے والی اہم شخصیات اور عوام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
All the people from my fraternity & otherwise travelling abroad at such a crucial time is so heart-breaking . Please let’s not take our country’s future for granted. #Elections2018 #PakistanElections
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) July 23, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرحان سعید کا کہناتھا کہ ’الیکشن سے قبل باہر جاکر ملک کے مستقبل کو مذاق نہ سمجھیں، میری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ ہیں جو اہم ترین وقت پر پاکستان سے باہر جارہے ہیں‘۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے اور ایسے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ ہمارے ملک کے مستقبل کو ازراہ کرم مذاق نہ سمجھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکاروں کی بیرونِ ملک روانگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایوارڈ شو کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
میں نے دو بار ووٹ دیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا، یاسر حسین کا جواب
اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر الیکشن کے دن معروف شوبز شخصیات کے ملک میں نہ ہونے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا نجی جینل کے ساتھ معاہدہ انتخابات کی تاریخ مقرر ہونے سے پہلے ہوا۔
اداکار نے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویسے تو ہم کہتے ہیں کام عبادت ہیں لیکن جب ہم کام کریں تو کینیڈا میں مزے کر رہے ایسا کیوں کہ لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو ہوا بنارہے ہیں۔
یاسر حسین کا کہنا تھا کہ میں نے دو بار ووٹ کاسٹ کیا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا تو کیا ایک عام شہری کی طرح اس بار ووٹ نہ ڈالوں تو، کیوں اداکار اور اداکارؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے؟ کیا آپ کے گھروں میں صرف ووٹ ووٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے ، بڑوں کی عزت کے بارے میں نہیں؟
خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی جبکہ نتائج کا سلسلہ 7 بجے سے شروع ہوگا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔