اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

رئیس کا ایک سال مکمل، ماہرہ نے تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بالی ووڈ فلم رئیس کا ایک سال مکمل ہونے پر شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں اور گزرے دنوں کا  سنہرے الفاظ میں تذکرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جان دار اداکاری کی سے بالی ووڈ ہدایت کاروں کی توجہ حاصل کرنے والی ماہرہ خان نے گزشتہ برس بالی ووڈ فلم رئیس سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

پاکستانی اداکارہ بالی ووڈ انڈسٹری کے بادشاہ تصور کیے جانے والے کنگ خان ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، فلم نے باکس آفس پر خاطر خواہ کاروبار تو نہیں کیا البتہ رئیس نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی فلموں کی فہرست میں جگہ ضرور بنائی۔

- Advertisement -

فلم کی شوٹنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر کی شہادت اور اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی انتہاء پسند بے قابو ہوگئے تھے اور انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو اپنے نشانے پر رکھتے ہوئے فوری طور پر وطن واپس جانے کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

ہندو انتہاء پسندوں نے اُن فلم ڈائریکٹرز  سے کروڑوں روپے صرف اس بات پر بھتہ طلب کیا کہ انہوں نے پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں جگہ دی تھی۔

رئیس کی شوٹنگ مکمل ہوئی اور اس کی تشہیر کا مرحلہ آیا تو ماہرہ خان بھارت میں جاری کشیدگی کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں بن سکیں تھیں، فلم ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے گزشتہ برس ماہرہ خان کے حق میں بات کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

راہول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعتراف کیا کہ ’ہم نے ماہرہ کے ساتھ بطور اداکار ٹھیک رویہ نہیں رکھا، اس کے باوجود کہ وہ ایک آرٹسٹ تھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

فلم کو ریلیز ہوئے ایک سال مکمل ہوا تو پاکستانی اداکارہ نے سنہری یادیں جنہیں تصویری صورت میں محفوظ کیا گیا تھا انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

شوٹنگ کی تصاویر کے ساتھ ماہرہ نے لکھا کہ آج میں آپ کے ساتھ رئیس کی ایک سال پرانی یادیں شیئر کر رہی ہوں۔

دوسری تصویر کے ساتھ پاکستانی اداکارہ نے ’بیٹری سالا‘ کے الفاظ تحریر کیے۔

واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں