جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کونسی 2 اہم شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑدیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمودمولوی کا کہنا ہے کہ 2 مزید اہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑدیں گی، دونوں اہم شخصیات روپوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمودمولوی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرخ حبیب نےجوآج گفتگو کی ہے یہ حقیقی آزادی ہے، انھوں نے جو باتیں کیں 95 فیصد باتوں کی تائید کرتا ہوں۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہوگی تو بند گلی میں جائیں گی۔

- Advertisement -

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ 2مزیداہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کوچھوڑدیں گی، دونوں اہم شخصیات روپوش ہیں اور سوچنے کا وقت لے رہے ہیں، ایک اہم شخصیت کی گفتگوآئی پی پی کیساتھ بھی چل رہی ہے، دونوں اہم شخصیات پی ٹی آئی کی کابینہ لیول کے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ علی زیدی استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں ہیں، فرخ حبیب کی آئی پی پی میں شمولیت کااعلان ٹی وی پردیکھا۔

محمود مولوی نے مزید کہا کہ سینئر لوگوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ کس طرف جارہےہیں، کیا پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص جگہوں پر احتجاج کی ہدایت نہیں کی گئی تھی؟ بد قسمتی ہے بڑے لوگوں کووہم ہوجاتاہےکہ جومیں کررہاہوں درست ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں