تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کمشنر ملاکنڈ، انجمن تاجران کا فرنٹیئر کور پبلک اسکول تیمرگرہ کا دورہ

کمشنر مالاکنڈ، انجمن تاجران لوئر دیر اور چیئرمین بار ایسوسی ایشن لوئر دیر نے فرنٹیئر کور پبلک اسکول تیمرگرہ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلاے کے مطابق انتظامیہ نے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی اور تعلیمی ادارے کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔

کمشنر مالاکنڈ شاہداللہ نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث شرپسن عناصر کی ذہنی کیفیت کو جاننے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے احتجاج کے نام پر تعلیمی ادارے کو نقصان کیوں پہنچایا۔

 ڈسٹرکٹ بار کونسل کے نمائندگان نے کہا کہ 9 مءی کے واقعات میں فرنٹیئر کور پبلک اسکول کو نقصان پر کیوں 1800 بچوں کے مستقبل کو داو پر لگایا گیا، ڈسٹرکٹ بار کونسل اس واقعہ کی پرزور مذمت کی۔

 چیئرمین تاجر اتحاد لوئر دیر نے کہا کہ اسکول کی تباہ شدہ عمارت کو دیکھ کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ ہم حکومت پاکستان سے درخوارست کرتے ہیں کہ اس اسکول کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جائے تاکہ بچے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

 اس موقع پر اسکول کے بچوں اور بچیوں نے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دن ان کا اسکول ہی نہیں ان کے دل اور ان کے گھر کو جلایا گیا ہے۔

 طالبات نے اس موقع پر کہا کہ معلوم ہوتا ہے جن شرپسندوں نے اسکول کو نقصان پہنچایا، ان کا کبھی تعلیم جیسے زیور سے واسطہ نہیں پڑا اور نہ ہی ان کو تعلیم کی اہمیت کا احساس ہے، ایسے عناصر باالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں اسلئے انہوں نے اسکول کو ٹارگٹ کیا۔

 طالبات نے کہا کہ بحیثیت قوم کی بیٹیاں ہماری حکومت سے گذارش ہے کہ ان شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی بھی تعلیمی اداروں کو نقصان نا پہنچا سکیں۔

 طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اسکول پر حملہ کے وقت شرپسندوں کو منع کیا کہ اسکول کو نقصان نا پہنچائیں، بچوں کے مستقبل کو نقصان نا پہنچائیں لیکن وہ باز نہ آئے، اسکول کے 1500 بچوں اور ان کے خاندانوں کی فکر لاحق تھی کہ ان پر کیا گذر رہی ہوگی۔

 اساتذہ نے اپنے جذبات کے اظہار میں کہا کہ شرپسندوں نے خوبصورت گھر ویران کیا۔ ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ اس لمحہ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -