ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مودی کو مسخرہ، دہشتگرد اور اسرائیلی کٹھ پتلی کس نے کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مالدیپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کی توہین کرنے پر تین اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

مالدیپ کی حکومت نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دینے پر تین نائب وزراء کو معطل کر دیا ہے۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے اتوار کو رائٹرز کو بتایا کہ ملیشا شریف، مریم شیونا اور عبداللہ محزوم ماجد جو سبھی نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اطلاعات اور آرٹس کی وزارت کے لیے کام کرتے ہیں کو سوشل میڈیا پر مودی کے خلاف ان کے تبصروں کے لیے تادیبی کارروائی کی گئی۔

- Advertisement -

ان تینوں نے ہندوستانی یونین کے علاقے لکشدیپ میں سیاحت کو فروغ دینے کی ایک ویڈیو کے جواب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر مودی کو "مسخرہ”، "دہشت گرد” اور "اسرائیل کی کٹھ پتلی” کے طور پر بیان کیا تھا۔

کچھ لوگوں نے مودی کے دورے کو عالمی سطح پر مقبول مالدیپ سے سیاحوں کو دور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا ہے۔ یہ ملک اپنے پرُکشش جزائر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں