تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

افریقی اسپایڈرمین نے پیرس میں بچے کی زندگی بچالی

پیرس : فرانس کے صدر ایمنئیول مکرون نے بچے کی جان بچانے والے افریقی تارک وطن کو فرانس کی شہریت اور فائر مین کی ملازمت دے دی.

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے لٹکے ہوئے چار سالہ بچے کی جان بچانے والے افریقی تارک وطن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعدنوجوان کو اسپائڈر مین کا لقب دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق مامودو گسامہ(افریقی تارک وطن) کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  مامودو نے  ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بالکونی کے ذرئعے عمارت کی چوتھی منزل پر چڑھ کر بالکونی سے باہر لٹکے ہوئے 4 سالہ بچے کی زندگی بچائی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانس کے صدر ایمینئول مکرون نے مامودو گسامہ کو شاندار بہادری کا مظاہرہ کرنے  پر ایلسی پیلس (پریزیڈنٹ ہاوس) میں مدعو کرکے شکریہ ادا کیا اور فرانس کی شہریت دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا فرانسیسی صدر نے گسامہ کو 4 سالہ بچے کی جان بچانے پر بہادری کا میڈل دیا اور ساتھ ہی ساتھ فائر مین کی ملازمت سے بھی نوازا۔

واضح رہے کہ مامودو گسامہ گذشتہ برس سمندر کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی کے ذریعے یورپ پہنچا تھا۔

مامودو گسامہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں شاہراہ پر پیدل چلتا ہوا جارہا کہ ایک عمارت کے باہر مجمع دیکھا، جب آگے گیا تو دیکھا کی ایک چھوٹا بچہ عمارت کی چوتھی منزل کی بالکونی سے لٹکا ہوا ہے، ’جس کے بعد میرے سوچنے کا وقت نہیں تھا، میں نے ڈورتے ہوئے روڈ کراس کیا اور بچے کی جان بچائی‘۔

مامودو کا کہنا تھا کہ ’میں نے بچے کو اپنے پاتھوں میں لیا اور اس سے پوچھا کی ایسا کیوں کیا؟ لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا‘۔

غیر ملکی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے پیرس کی فائر سروسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ جب موقع پر پہنچا تو بچے کو باحفاظت بالکونی سے اتار ا جاچکا تھا۔

فائر سروس عملے کا کہنا تھا کہ ’خوش قسمتی سے جب بچہ بالکونی سے باہر لٹکا تو موقع پر جسمانی طور فٹ نوجوان موجود تھا، جو ہمت کرکے چوتھی منزل پر گچڑھا اوربچے کی زندگی بچائی‘۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کو مقامی انتظامیہ بتایا کہ ’حادثے کے وقت بچے کے والدین گھر پر نہیں تھے‘۔

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے کمسن بچے کے ساتھ لاپرواہی برتنے پر متاثرہ بچے کے والد سے تفتیش بھی کی گئی، عدالتی ذرائع کا خیال ہے کہ حادثے کے وقت بچے کی ماں پیرس میں موجود نہیں تھی۔

پیرس کی میئر اینی ہیڈالگو نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر 22 سالہ مامودو گسامہ کا شکریہ ادا کیا اسپایڈر مین 18 کا قلب دیا۔

میئر نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ افریقی تارک وطن چند ماہ قبل براعظم افریقہ کے ملک مالی سے فرانس آیا ہے، مامودو گسامہ نے بچے کے جان بچاکر تمام شہریوں کے لیے مثال قائم کردی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -