16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان بھارت کی طرح حقائق پر پردہ نہیں ڈال رہا: ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کچھ نہیں چھپارہا، بلکہ حقائق سامنے لارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے یواین انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیریڈی کارلو سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان بھارت کی طرح حقائق پر پردہ نہیں ڈال رہا۔

یواین انڈرسیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور سے ملاقات میں ملیحہ لودھی نے کشمیر اور ایل اوسی پر بھارتی جارحیت سے انڈرسیکرٹری کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مکاری اور جھوٹی بیان بازی کی اصلیت عیاں ہوگئی ہے، بھارت بیان بازی اور الزامات لگاتا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے پانچ اگست کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو قید کرلیا، مقبوضہ وادی میں نوجوانوں اور بچوں کو بغیر مقدمات کے گرفتار کیا گیا، بھارتی سفاکانہ اقدامات سے کشمیر میں سنگین انسانی المیہ جنم لے چکا۔

پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات، کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے، سیکریٹری جنرل

اپنے حالیہ بیان میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے، خطے میں امن کے سلسلے میں وزیراعظم کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم سعودیہ ایران تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو اپنے الوداعی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا تھا۔

ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ بھارتی عزائم خطے کے امن وسلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، پلواما واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں