منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نوجوان طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ جانے کا خواب بہت سے لوگ دیکھتے ہیں اور اس کے لیے تگ و دو بھی کرتے ہیں لیکن کچھ اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کچھ ناکام رہتے ہیں۔

لیکن یورپ جانے کے جنون میں الجزائری شہری نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی پھر بھی وہ پیرس پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

الجزائری شخص طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچا۔

- Advertisement -

ہزاروں میل پرواز کے دوران نوجوان کو منفی پچاس سینٹی گریڈ کی شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا اور پیرس پہنچنے پر اس کی حالت کافی خراب تھی۔

نوجوان کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا، بلندی پر آکسیجن کے بغیر انسان کے لیے زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔

یہ پرواز الجزائر کے شہر اورن سے روانہ ہوئی تھی اور ڈھائی گھنٹے تک فضا میں رہنے کے بعد پیرس پہنچی۔

2019 میں جنوب مغربی لندن کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ایک طیارے سے ایک لاش ایک شخص کے گھر کے باغ میں گری تھی۔

اس وقت بھی کہا گیا تھا کہ یہ شخص لینڈنگ گئیر میں چھپ کر سفر کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں