10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نریندر مودی کو قتل کرنے کی دھمکی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پولیس کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک بے روزگار نوجوان نے نشے کی حالت میں اپنے موبائل فون سے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ملایا اور پولیس کو مغلظات بکیں۔

پولیس کو دھمکی دیتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ اگر مجھے کوئی اچھی نوکری نہ ملی تو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو قتل کر دوں گا۔

- Advertisement -

نوجوان کی دھمکی پر نہ صرف پولیس حکام دوڑیں لگ گئیں بلکہ خفیہ اداروں میں بھی کھلبلی مچ گئی۔ پولیس نے نمبر کی معلومات حاصل کرنے کے بعد نوجوان کا سراغ لگایا۔

ملزم کی شناخت 26 سالہ دنیش مشرا کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے ضلع دیوریا سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گریجویٹ کر رکھا ہے تاہم پینٹر کا کام کر کے زندگی گزار رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نے نشے کی حالت میں دلبرداشتہ ہو کر ایمرجنسی نمبر پر کال کی۔ حکام نے بتایا کہ دنیش مشرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں