ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رشتہ دار کے کاٹنے سے متاثرہ شخص کی ٹانگ میں کیڑے پڑگئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک انسان کے کاٹنے کے بعد متاثرہ شخص کی ٹانگ کی سرجری کرنا پڑگئی، اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے دو لڑنے والوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی تھی۔

جانور کی نسبت کسی انسان کے کاٹنے سے ہونے والا زخم زیادہ خطرناک تو نہیں ہوسکتا البتہ ان زخموں میں انفیکشن پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے۔

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انسانی منہ میں بہت سے بیکٹیریاز اور وائرس موجود ہوتے ہیں جن کی منتقلی متاثرہ شخص کو بڑی تکلیف میں مبتلا کرسکتی ہے۔

- Advertisement -

انسان کے کاٹنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، لڑائی جھگڑا، بچوں کے ساتھ کھیل کود، ورزش یا شرارت کرتے ہوئے آپ کو جان بوجھ کر یا غیر ارادتاً کاٹا جاسکتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچھ ایسا ہی امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوا جہاں ایک تقریب کے دوران دو اشخاص میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اس دوران وہاں موجود تیسرے شخص ڈونی ایڈمز نے انہیں روکنے کیلیے مداخلت کی تو ان میں سے ایک نے ایڈمز کی ٹانگ پر کاٹ لیا۔

وہ دن 52سالہ ایڈمن کیلئے بھیانک خواب ثابت ہوا اور کاٹنے سے دانتوں میں موجود زہریلے بیکٹیریا اس کے جسم میں داخل ہوگئے، جس کے نتیجہ میں زندگی بھر تکلیف اس کا مقدر بن گئی۔

ابتدائی طور پر ایڈمز نے معمولی زخمی ہونے کے بعد اینٹی بائیوٹکس ادویات لیں لیکن زخم بجائے ٹھیک ہونے کے بڑھتا رہا اور تین دن بعد وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگیا اور مرض کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلئے ایڈمز کی ٹانگ کی سرجری کرنا پڑی۔

متاثرہ شخص کو اس بات کا انکشاف بعد میں ہوا کہ اسے نیکروٹائزنگ فسائیٹس انفیکشن ہوگیا تھا جس کا بیکٹیریا گوشت کو کھا جاتا ہے اور جلد کے نیچے ٹشوز کو متاثر کرتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق یہ بیکٹیریا جسم میں تیزی سے پھیل سکتا ہے اور موت کا باعث بھی بن سکتا ہے لہٰذا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے اور اس کے فوری سدباب کے لیے سرجری بہت اہم ہے۔

مختلف قسم کے بیکٹیریاز نیکروٹائزنگ فاسائٹس کا سبب بن سکتے ہیں لیکن یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق گروپ اے اسٹریپ نیکروٹائزنگ فاسائٹس کی سب سے عام وجہ سمجھا جاتا ہے تاہم ابھی تک گروپ اے اسٹریپ انفیکشن کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

لوگوں کو انفیکشن سے بچاؤ کے چند اہم طریقوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے جن میں ہاتھ دھونا اور زخموں کی مناسب دیکھ بھال کرنا شامل ہے، خاص طور پر وہ زخم جو جلد کو زیادہ متاثر کرتے ہیں انہیں صابن اور پانی سے اچھی صاف کرنا چاہیے اور ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں