اشتہار

کورونا سے مرنے والا شخص دوسال بعد گھر واپس

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال : بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا شخص دو سال بعد خیریت سے گھر واپس آگیا، اس کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھر میں ایک شخص کورونا سے اپنے انتقال کے دو سال بعد گھر واپس آگیا۔ ایک ہسپتال کی طرف سے اسے مردہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے اس کی آخری رسومات دو سال قبل ادا کردی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع دھار میں 35 سالہ کملیش کے اہل خانہ گزشتہ روز اس وقت حیران رہ گئے جب صبح انہوں نے دروازہ کھولنے پر کملیش کو اچانک اپنے سامنے زندہ دیکھا۔

- Advertisement -

زندہ واپس آنے والے کملیش کے ایک کزن نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کملیش کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد میت ہمارے حوالے کردی تھی۔

کزن کے مطابق کملیش کے اہل خانہ نے اس کی آخری رسومات بھی ادا کردی تھیں، تاہم اب یہ گھر واپس آچکا ہے مگر یہ بالکل بھی نہیں بتا رہا کہ اس دوران اتنا عرصہ اس نے کہاں گزارا ہے؟

مقامی تھانے کے پولیس انسپکٹر رام سنگھ راٹھور نے کہا کہ کملیش کے گھر والوں کے مطابق وہ 2021میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوا تھا جس کے بعد اسے گجرات کے ایک اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔

پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ اس کے گھر والوں کو ملعوم ہوا کہ کملیش زندہ تھا اور ہفتے کے روز واپس گھر پہنچ گیا ہے۔ انسپکٹر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ کملیش کا بیان لینے کے بعد حل ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں