ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کیا قاتل نے سدھو موسے والا کے ساتھ سیلفی لی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پولیس نے آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر قاتلانہ حملہ ہونے سے کچھ ہی دیر قبل سیلفی لینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک شک کی بنیاد پر آٹھ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ قتل میں ملوث چار نشانہ بازوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکتر جنرل آف پولیس اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس پرمود بان کے مطابق سدھو کے ساتھ آخری بار سیلفی لینے والا ملزم کیکڈا نے کینیڈین گینگسٹر گولڈی برار کی ہدایت پر مقتول گلوکار کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور خود کو مداح کے طور پر پیش کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: معروف نائجیرین گلوکار کا سدھو کو خراج تحسین، آبدیدہ ہوگئے

انہوں نے کہا کہ کیکڈا نے سدھو موسے والا کے ساتھ اس وقت سیلفیاں لیں جب وہ قتل ہونے سے کچھ دیر قبل گھر سے نکل رہے تھے۔

اے ڈی جی پی بان نے بتایا کہ کیکڈا نے پولیس کو سدھو موسے والا سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کی ہیں جن میں بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ گلوکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کی تھی۔

معروف گلوکار کا تعلق بھارتی پنجاب کے ڈسٹرکٹ مانسہ کے قریب گاؤں موسے والا سے تھا۔ ان کے کروڑوں چاہنے والے تھے اور وہ نوجوانوں میں بے حد مقبول

تھے۔ مقتول گلوکار کے بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ہی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں