23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، فلڈ وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: منگلا ڈیم رواں سال کم عرصے میں گنجائش کے مطابق مقررہ حد تک بھر گیا جس کے بعد حکام نے فلڈ وارننگ جاری کر دی۔

منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242 فٹ ہے۔ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور میرپور کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دریا کنارے کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ذرائع کے مطابق پانی کا اخراج ابتدائی تعلیم طور پر پاور ہاؤس کے ذریعے کیا جائے گا، پاور ہاؤس سے 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہئ، پانی کا اخراج بڑھتے ہی بجلی کی پیداوار 900 میگاواٹ تک ہو جائے گی۔

- Advertisement -

سال 2021 میں منگلا ڈیم بارشوں کے باوجود صرف 11 سو 89 اعشاریہ 40 فٹ تک ہی بھرا تھا۔ پچھلے 10 سال میں ڈیم مکمل طور پر یعنی 12 سو 42 فٹ تک ایک ہی بار بھر سکا۔ ڈیم میں پانی کا اخراج ارسا کی ڈیمانڈ پر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں