منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

تھانہ سی ٹی ڈی پر حملہ کرنے والے ملزم کی تاحال شناخت نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تھانہ سی ٹی ڈی پر حملہ کرنے والے ملزم کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، فنگر پرنٹس کو بھی تجزیے کے لئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق برکی روڈ تھانہ سی ٹی ڈی پر حملہ کرنے والےملزم کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد کی عمر 20 سے 22سال کے درمیان ہے، سی ٹی ڈی سمیت لاہور کے حساس مقامات پر حملے کا تھریٹ تھا تاہم حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس کے مطابق حملے کے بعد حساس مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور مختلف علاقوں مین سرچ آپریشن بھی جاری ہیں۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیےگئے جبکہ ہلاک دہشت گرد سے دستی بم اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی۔

گذشتہ روز لاہورمیں برکی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے پر دہشت گرد کا حملہ ناکام بنا دیا تھا ، دہشت گرد نے فائرنگ کرتے ہوئے تھانے میں گھسنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکار کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا ، واقعہ کا مقدمہ مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگردفعات کے تحت درج کر لیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کیمطابق برکی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے کی عمارت کے عقب میں چھپا ایک دہشت گرد فائرنگ کرتا ہوا کھیتوں سے باہر نکلا اور سکیورٹی اہلکار کو دیکھ کر دستی بم پھینک دیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کی عمر تقریبا 20 سال تھی۔ فرانزک ٹیم نے علاقے کامحاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور دہشت گرد کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں