اشتہار

نجی شعبے سے وابستہ اماراتی شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نجی شعبے سے وابستہ شہریوں کو بڑی خوش خبری سنا دی۔

حکومت نے صدر شیخ محمد بن زاید اور ان کے نائب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر نجی شعبے میں کام کرنے والے شہریوں کے لیے الاؤنس کا اعلان کر دیا۔

فیصلے کے تحت اگلے 5 سال تک نجی شعبے سے منسلک ایک لاکھ 70 شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

- Advertisement -

الاؤنس کی حد تنخواہ کے ساتھ 30 ہزار درہم سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ شہریوں کو تعلیمی ڈگری کے اعتبار سے ماہانہ 7 ہزار درہم الاؤنس دیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد شہریوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی۔

ادھر امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الاؤنس دینے کے فیصلے کا مقصد شہریوں کو نجی شعبوں اور بینکنگ کی طرف مائل کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں