تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مردان: نادرا دفتر میں خود کش دھماکہ،26 افراد جاں بحق

مردان : نادرا کے دفتر میں دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں نادرا کے دفتر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے سے نادرا کی عمارت کی دیوار گر گئی اور دروازہ تباہ ہوگیا جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے دسہرہ چوک میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے کے بعد شہر بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ دن دو بج کر دس منٹ کے نادرا آفس کے مرکزی گیٹ کے ساتھ ہوا،  دھماکااس وقت ہوا جب دفتر بچوں اور خواتین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

دھماکے کے شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچادیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کو نادرا آفس کی مرکزی دیوار کے ساتھ ٹکرا دی، حملہ آور کی سر اور ٹانگیں مل گئیں ہیں۔

وزیرِ اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی خیبر پختونخواہ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -