ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ماڑی پٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ماڑی پٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی، گوجر خان کے غوری بلاک کے ڈھاریاں ون کے معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب میں تیل کی دوسری بڑی دریافت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل گوجر خان کے قریب تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گوجر خان کے غوری بلاک کے ڈھاریاں ون کے معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے اور یہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا غوری بلاک میں ماڑی گیس 65 فیصد اور پاکستان پٹرولیم کی 35 فیصد حصہ داری ہے۔ نئی دریافت انرجی بحران پرقابوپانےمیں مددگارثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی

یاد رہے پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، بتایا گیا ہے کہ 5 ہزار میٹر  کی گہرائی تک کا ڈرلنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، ایگزون موبل حاصل کردہ نتائج کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

توانائی سیکٹر کےعالمی تحقیقاتی ادارےریسٹاڈ انرجی نےرپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا پاکستان کےسمندرسےممکنہ دریافت3بڑی متوقع تیل دریافتوں میں شامل ہیں جبکہ دیگر دو بڑی دریافتیں میکسیکو اور برازیل میں ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملے گی، ماہرین معدنیات کراچی میں زیر سمندر  تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، امید ہے تین ہفتوں کے بعد تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو جائے گا اور ہم قوم کو خوشخبری دیں گے۔

خیال رہے کہ ایگزون موبل تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ برس ہونے والے اس سروے کے بعد پاکستان مں واپس آئی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سمندر میں تیل کا بہت بڑا ذخیرہ ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں