ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ماریہ ملک نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماریہ ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی زندگی میں ہر چیز آپ کی پسند کی عکاسی کرتی ہے، اگر آپ مختلف نتیجہ چاہتے ہیں تو مختلف انتخاب کریں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ماریہ ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کریتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ ماریہ ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’سبرینا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں زویا ناصر، علی انصاری، حماد شعیب ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں