ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مریخ‌ سیارے پر لینڈنگ کے وقت آوازیں سنی گئیں، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ پر مشن کی لینڈنگ اور آواز کی ویڈیو جاری کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے نے مریخ کی سطح پر گزشتہ دنوں لینڈ کرنے والے مشن ’پرسیویرینس روٗور ‘ کے اترتے وقت کی آواز اور ویڈیو جاری کردی۔

ناسا کی جانب سے جاری ہونے والی تین منٹ پچیس سیکنڈ کی ویڈیو میں مشن کے اترتے وقت پیرا شوٹ کھلنے اور دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ پس منظر سے ایک آواز بھی آرہی ہے۔

- Advertisement -

ناسا کے خلا بازوں نے بتایا کہ مشن کی لینڈنگ کے وقت آنے والے آواز مریخ پر ہلکی ہوا چلنے کی ہے۔ مارس روٗور نے یہ آواز لینڈنگ کے بعد ریکارڈ کر کے مانیٹرنگ روم کو بھیجی۔

مزید پڑھیں: امریکی خلائی مشن نے مریخ سے پہلی تصویر بھیج دی

ناسا حکام نے بتایا کہ مریخ کی سطح پر بھیجا جانے والا مشن پروگرام کے مطابق کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو امریکی خلائی مشن نے ناسا پر لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد پہلی تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 جولائی 2020 کو خلا میں بھیجا گیا مارس پریزروینس روٗور سات ماہ میں 20 کروڑ 22 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے مریخ پر پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی مشن پریزوینس روٗور کو سرخ سیارے کے خطِ استوا (ایکوئیٹر) کے قریب واقع ایک گہرے گڑھے میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ مریخ پر زندگی کی تلاش اور آثار کا مشاہدہ کرنے کے لیے ناسا کی جانب سے اس سے قبل بھی پانچ مشن سیارے پر بھیجے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چھ پہیوں والا یہ روبوٹ پریزروینس روٗور دو سال تک مریخ کے اس گڑھے کے  پتھروں میں ڈرلنگ کر کے ماضی میں یہاں زندگی کی موجودگی کے ثبوت اکٹھے کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں