جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسرائیلی ڈرون سے زخمی فلسطینی کی ’’سجدے‘‘ میں شہادت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان نے سجدے کی حالت میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی تین ماہ سے مسلسل غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری نے مظلوم فلسطینیوں پر انسانی تاریخ کے نئے مظالم رقم کیے ہیں اور آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جس سے روح کانپ اٹھتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ظلم وجبر کا حماس کے مجاہد شجاعت اور بہادری سے سامنا کر رہے اور منہ توڑ جواب بھی دے رہے ہیں جب کہ اس کے نتیجے میں وہ جام شہادت بھی نوش کر رہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب اسرائیلی ڈرون سے زخمی فلسطینی نوجوان نے سجدے کی حالت میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

اسرائیل کی جانب سے جس نوجوان کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اس کی شناخت تیسیر ابو طعیمۃ کے نام سے ہوئی، جو خان یونس کے علاقے میں حماس کے کتائب القسام کا کمانڈر تھا۔ جس کی ویڈیو اسرائیلی میڈیا نے جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے بعد نوجوان اسلحہ اٹھائے غزہ کی گلیوں میں دوڑ رہا ہے اور اسرائیلی ڈرون اس کا پیچھا کر رہا ہے۔ اچانک ایک شعلہ سے لپکتا ہے اور ڈرون سے نوجوان پر میزائل فائر ہوتا ہے جو اس کی کمر پر لگتا ہے جس سے نوجوان کی قمیض لہولہان ہوجاتی ہے۔

 

تیسیر شدید زخمی ہونے کے باوجود لڑکھڑاتے ہوئے دوبارہ پناہ گاہ کی طرف دوڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس سے چلا نہیں جاتا اور وہ زخموں سے چور ایک تباہ شدہ گھر کی دروازے پر پر بیٹھ گیا۔ پھر تیسیر شہادت کی انگلی بلند کر کے اللہ کے حضور سجدے میں چلاجاتا ہے اور اسی حالت میں شہید ہو جاتا ہے۔

 

التیسیر کی شہادت کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی شہید نوجوان کی کی تلاوت قرآن پاک اور نشید پڑھتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں، جس پر صارفین کی تبصرے جاری ہیں اور بڑی تعداد نوجوان کو داد وشجاعت دے رہے ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں