دنیا پور : راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عثمان ارشد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے شہید سپاہی عثمان کی نمازآبائی گاؤں چک نمبر 360 میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ، پاک فوج کے جوانوں نے شہید کو گارڈ آف آرنر پیش کیا، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جس کے بعد عثمان ارشد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
ارشد شہید کے تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ تین برس قبل پاک آرمی 59 بلوچ رجمنٹ میں بھرتی ہوئے تھے۔
شہیدعثمان ارشد کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، اپنے باقی بیٹے بھی ملک پر قربان کرنے کو تیار ہوں۔
یاد رہے گذشتہ روز بھارتی فائرنگ سےشہید ہونےوالےپاک فوج کے جوان شہید نائیک محمد طارق محمود کو فو جی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا تھا، پا ک آرمی کے بہادر سپوت نا ئیک محمد طارق محمود شہید نے سوگواران میں والدین بیوہ اور دو بچے چھو ڑے ہیں جبکہ شہید کا کا دوسرا بھائی بھی پاک آرمی میں اپنے فرا ئض سر انجام دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے راولا کو ٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے تھے۔