12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی پرعروہ حسین بھی بول پڑیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ خاتون سب انسپکٹر میری روز نے طلاق کی بدنامی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔

اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’خاتون سب انسپکٹر میری روز نے پاکستان میں خودکشی کی اور جہاں تک مجھے اطلاعات موصول ہوئی ہیں خاتون کو طلاق دی جارہی تھی اور اس بدنامی کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کرلی۔

عروہ حسین نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کب ہم طلاق کو بدنام کرنے اور عورت کے اپنی مرضی سے جینے اور سانس لینے کے بنیادی حق کو روکیں گے؟

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ ہم کیوں اس کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں؟ ہمیں کس بات کا خوف ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر میری روز نے شوہر سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، دونوں کی 2 بیٹیاں بھی ہیں، سب انسپکٹر میری روز کے شوہر دلاور لاہور میں پولیس انسپکٹر ہیں۔

میری روز نے خودکشی قبل اپنی ڈریسنگ ٹیبل کے آئینے پر پیغام لکھا تھا جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ ’دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں