تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے 30 اپریل کو پنجاب میں شیڈول صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے 30 اپریل کو پنجاب میں شیڈول صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور اسے پاکستان کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الکشن کمیشن نے ملک کی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن کو شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد بھی یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک آدمی کی انا سے دو صوبوں میں زبردستی الیکشن مسلط کیا جا رہا تھا۔ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 30 اپریل کو الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لیے متنازع ہو جاتے کیونکہ قومی اسمبلی سے 6 ماہ پہلے وہاں اسمبلیاں ختم ہو جاتیں اور قومی اسمبلی کے الیکشن کے وقت ان دو صوبوں میں حکومتیں قائم ہوتیں۔ یہ الیکشن ہمیشہ کے لیے

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے اور اس فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے۔ پنجاب اور کے پی میں مردم شماری سے پہلے اور دیگر صوبوں میں بعد میں انتخابات ہوں یہ نہیں ہو سکتا۔ ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا کہ وہ جب چاہے آئین اور جب چاہے اسمبلی توڑ دے۔ جب چاہے الیکشن کمیشن پر حملہ کرے اور عدالت پر دھاوا بول دے۔

Comments

- Advertisement -