اشتہار

مریم اورنگزیب کی 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ قومی اسمبلی8 اگست کو تحلیل ہوگی، 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبریں درست نہیں۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت سے چار روز قبل آٹھ اگست کو تحلیل کردی جائے گی، قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔

- Advertisement -

آئینی ماہرین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے سمری پر دستخط نہ کیے تو اسمبلی اڑتالیس گھنٹے بعد تحلیل ہوجائے گی۔

قومی اسمبلی کی آئینی مدت بارہ اگست رات بارہ بجے تک ہے، آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل سے نوے دن میں الیکشن کرانا ہوگا۔۔ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کریں تو ساٹھ دن میں انتخابات کرانا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں