تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سپریم کورٹ سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے، مریم نواز

بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے، اس سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے۔

یوم تکبیر کے موقع پر بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے سائنسدانوں، ایٹمی کمیشن، بھٹو اور جن لوگوں نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں کردار ادا کیا ان سب کو  خراج تحسین پیش کرتی ہوں، آج کے دن نواز شریف نے بھارت کے دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا تو کئی ممالک نے دھمکیاں اور لالچ دی، کہا گیا کہ پتھر کے زمانے میں پہنچادیں گے، لیکن نواز شریف کی جرات کو سلام کہ انہوں نے جھکنے سے انکار کردیا اور کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کردم لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہوتی ہے خودداری یہ ہوتی ہے آزادی، اپنے ملک کو اتنی بڑی طاقت بنادیا، نوازشریف نے کوئی جھوٹا خط نہیں لہرایا، کسی سازش کا ڈرامہ نہیں کیا، نوازشریف سیدھا چاغی پہنچا  اور وہاں کے پہاڑوں سے آواز آئی اللہ اکبر، ایٹمی دھماکوں کے بعد کسی میں ہمت نہیں کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے، پاکستان کی سرحدیں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوگئی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنے ملک کو اس طرح محفوظ اس مٹی سے محبت کرنے والا ہی بناسکتا ہے، نواز شریف نے اس ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، موٹر ویز بنائیں اور کارخانے لگائے، لیکن عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے علاوہ عمران خان نے کچھ نہیں کیا، عمران خان نے مہنگائی کےعلاوہ پاکستان کو کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے مریم نواز کو ‘جھوٹ کی دیوی’ قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دن رات پاکستان کی خدمت کی، فتنہ خان سے پوچھتی ہوں تم نے قوم کو کیا دیا، نمبربدل گیا ہے اس لیے دھرنا ناکام ہونے پرعمران خان سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے، اس سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے، کیا سپریم کورٹ کا یہ کام رہ گیا ہے کہ جہاں عمران خان ناکام ہو وہ مدد کیلئے پہنچ جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو کسی دشمن سے نہیں انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے، عمران خان پہلے منتیں کرکے اداروں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے پھر ان کو گالیاں دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -