اشتہار

مریم نواز کی اعلیٰ عدلیہ پر ایک بار پھر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انصاف خود بولتا ہے، اسے کسی تشریح، تفسیر، تقریر یا اضافی نوٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے اپنے تازہ ٹویٹ میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس کے تازہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا: مائی لارڈ، کیا آپ کا بابا وٹس ایپ کالز بھی کیا کرتا تھا؟

واضح رہے کہ آج لاہور میں پاکستان بارکونسل کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ عدلیہ کی مثال کسی گاؤں کےبزرگ بابا جیسی ہے، بابا حق میں فیصلہ دے تو تعریف اور خلاف دے تو تنقید نہیں کرتے، فیصلے کے لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہوتا، آپ کے خلاف فیصلہ آجائے تو عدلیہ کو گالیاں نہ دی جائیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ پر دباؤڈالنے والا یا فیصلوں کی پلاننگ کرنے والاپیدا نہیں ہوا،چیف جسٹس

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپریل میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے والی مبینہ واٹس ایپ کال کی جانب اشارہ کیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے کی گئی ہے۔

کالر نے اپنا تعارف رجسٹرار سپریم کورٹ کے طور پر کراتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کےلیے دو نئے نام دینے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کا سلسلہ مسلم لیگ ن کے لیے مزید مشکلات کھڑکی کرسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں