بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

حکومت کو چاہیے سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند لمحے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سنائے جانے سے کچھ وقت قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ حکومت مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یا اسٹیٹس کو کا شکار بنے۔ حکومت کو چاہیے کہ سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لیڈر تب بنتا ہے جب وہ مشکل حالات کا سامنا کرتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں