ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

’مسکراتا چہرہ سب کے دل جیت لیتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان (اسد) کی بہن زونی کا کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں علیزے شاہ، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر شامل ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر مریم نور نے نئی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

تصاویر میں مریم کو سادہ سے خوبصورت مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مسکراتا ہوا چہرہ سب کے دل جیت لیتا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین  کی جانب ان کی تصاویر کی تعریف کی جارہی  ہے جبکہ کچھ خواتین مداح ان کے لباس  کو بھی پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نور ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، امر خان، محسن عباس حیدر، محمود اسلم، صبا فیصل، صائمہ حسن، کومل رضوی  ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں