اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

سانحہ مستونگ کیس، خودکش حملہ آور کے باپ اور بھائی کراچی سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شہر قائد کے علاقے بنارس میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ مستونگ کے سہولت کار کے باپ اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی کہ جب سی ٹی ڈی حکام نے خودکش بمبار کے باپ اور بھائی کو افغانستان فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مستونگ خودکش حملے کے بعد سے 2دہشت گردروپوش تھے جو اہل خانہ سمیت بنارس سے بذریعہ بس افغانستان فرار ہورہے تھے۔

- Advertisement -

https://arynewsudweb.wpengine.com/mastung-incident-dig-ctd-aitzaz-goraya-press-conferance-in-quetta/

سی ٹی ڈی سول لائن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت شیراز اور ولی احمد کے ناموں سے ہوئی جنہوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کررکھی تھی۔

حکام کے مطابق ملزمان کے بیٹے بیٹیاں 2016 میں افغانستان جاچکے ہیں، گرفتار افراد کی نشاندہی پر پولیس نے منگھوپیر اور پرانی سبزی منڈی پر کارروائیاں کی جس کے دوران خود کش بمبار کے 2 ساتھی پکڑے گئے۔

واضح رہے مستونگ کےعلاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں سابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی اور پی پی 35 سے نامزد امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے  تھے۔

https://arynewsudweb.wpengine.com/ig-balochistan-says-mastung-suicide-bomber-identified/

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں