منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

مولانافضل الرحمان کا آج اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مولانافضل الرحمان نے آج اپنے مطالبات حکومت کےسامنےرکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا نماز جمعہ کے بعد قومی یکجہتی سے مارچ کا آغاز ہوگا ، اگر حکومت نےخلاف ورزی نہیں کی تومعاہدےکی مکمل پاسداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ گاہ پہنچنے پر آزادی مارچ کےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا سفر کے باعث اسفند یارولی کااستقبال نہیں کرسکا، اسفندیارولی بہت پہلےاسٹیج پرپہنچے، ان کا شکرگزارہوں، بلاول بھٹو کا بھی شکر گزار ہوں، انہوں نے اسٹیج کو پذیرائی بخشی۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سمیت تمام حزب اختلاف کےکارکنان تشریف لائیں گے، قومی یکجہتی کے ساتھ آزادی مارچ کاآغازکریں گے اور مطالبات پیش کریں گے ، ہم نے بہت دن یہاں گزارنے ہیں۔

- Advertisement -

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا جمعے کی نماز اسی پنڈال میں ادا کریں گے، جمعےکی نمازکےبعدآزادی مارچ کاافتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان دھمکیوں‌ پر اتر آئے

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا معاہدے کی پاسداری کرنے والے ہیں، فتح وکامرانی ہماری ہوگی ، ہم معاہدےتوڑنےوالےنہیں ، جب تک حکومت کی جانب سے خلاف ورزی نہ ہومعاہدےپرقائم رہیں گے۔

یاد رہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم لڑ کر استعفیٰ لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر حکومت کو 2 ، 3 دن دیں گے، اگر حکومت رخصت نہ ہوئی تو ملک میں افرا تفری ہوگی اور جو بھی ہوگا وہ میرے اختیار کی بات نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں