تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماورہ حسین کا رمضان میں مداحوں کیلیے خصوصی پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے مداحوں کو ماہِ رمضان کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ماورہ حسین نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ قرآنِ مجید کو کھولتی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں ماورہ حسین نے لکھا کہ چلیں سال کے اس مبارک وقت میں دوبارہ قرآن کو پڑھتے ہیں، اور خاص کر ان لوگوں کے لیے جو یہ کر سکتے ہیں۔

ماورہ حسین نے کہا کہ آئیں قرآنِ مجید کے ترجمہ کو سمجھنے اور پڑھنے کی کوشش کریں تا کہ اس سے ہمیں بہتر انسان بننے، ایک دوسرے کو زیادہ سمجھنے، زیادہ مہربان اور صبر کرنے میں مدد ملے، ان شاء اللہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

معروف اداکارہ کے اس خصوصی پیغام کو اب تک 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔ اس پر مداح اپنے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ماورہ حسین کو اداکار امیر گیلانی کی جانب سے قرآنَ مجید کا تحفہ دیا گیا جسے پاکر وہ بے انتہا خوش ہوئی تھیں۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں امیر گیلانی کی جانب سے رمضان کا ایک انمول تحفہ دیا گیا ہے۔

ماورہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دنیا کا خوبصورت ترین تحفہ ہے۔ ماورہ حسین کی پوسٹ پر امیر گیلانی کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”خوشیاں، امن اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے رہنما کتاب۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

ماورہ حسین انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ،مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے 10.2 ملین فالوورز ہیں جب کہ 9.3 ملین فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر اور پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور منال خان 8.2 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -